Swat

این اے 4 سوات کا ماضی، حال اور مستقبل، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے تیسرے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت 20 اُمیدوار الیکشن میں مد مقابل ہیں۔ اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 529791 ہے، جس میں 287377 مرد اور242414خواتین ووٹر شامل ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات کے لئے اس حلقہ میں 210 پولنگ اسٹیشن اور1190 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ اس حلقہ میں سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان، اے این پی کے برگیڈئر (ر) محمد سلیم خان (فرزندِ افضل خان لالا)، آزاد اُمیدوار (پی ٹی آئی) سہیل سلطان ایڈوکیٹ، پیپلز پارٹی کے کمال خان شمع خیل، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فضل سبحان، جے یو آئی کے قاری رحیم اللہ اور آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) محمد خان نظر آباد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ این اے 4 سوات کا نیا حلقہ ہے جو2018ء کے عام انتخابات میں بنا تھا۔ان انتخابات میں اس حلقہ سے تحریکِ انصاف کے مراد سعید 71600 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ دوسرے نمبر پر اے این پی کے برگیڈئر (ر) محمد سلیم خان نے30975اور تیسرے نمبر پر جے یو آئی کے قاری محمود نے17542 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقہ میں تحصیل مٹہ مکمل اور تحصیل کبل کے بیشتر علاقے شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔