(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ کبل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کبل کے مختلف احاطوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ کبل کے روزنامچہ، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرازڈ ریکارڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا۔ مزیدانہوں نے ڈی آر سی تھانہ کبل کا بھی دورہ کیا اور مفت انصاف کی فراہمی پر ڈی آر سی ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ایک بہت ہی شفاف اور انصاف کے تقاضوں پر مکمل کاربند رہنے والا ایک فعال ادارہ ہے جو کہ عوام کو درپیش روز مرہ کے مسائل، جائیداد، لین دین کے گھریلو تنازعات وغیرہ کے حل کیلئے کسی آنے والے بڑے نقصان سے بچانے کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو کسی بھی تعریف کے محتاج نہیں۔بعد ازاں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل کا بھی دورہ کیا۔
