Swat

95 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو ترقی دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کے 95 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک سے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے نامزد ہونے والے 95 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کو سب انسپکٹر کے رینک دئیے۔ ترقی پانے والوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف یونٹوں سے پولیس افسران شامل تھے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ ہر پولیس آفیسر کے کیریئر کا اہم حصہ ہوتا ہے۔ یہ ان کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔