(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو ٹریفک حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مانیار میں موٹر کار اُلٹنے سے اس میں سوار شاکر حسین، بچہ عماد، ایک خاتون مسماۃ (ذ) ساکن کتیاڑی ضلع دیر زخمی ہوگئے۔ بریکوٹ میں موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عطا اللہ زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
