Swat

پی کے 10 سوات، میدان 11 امیدواروں کے درمیان سجے گا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے صوبائی اسمبلی کے آخری اور سب سے اہم حلقہ پی کے 10 جہاں سے خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت11 امیدوار مد مقابل ہیں۔ اس حلقہ سے محمود خان نے دو بارتحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ اس بار وہ تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے انتخابی نشان کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقے سے ن لیگ کے مقصود خان، اے این پی کے محمد ظاہر شاہ، آزاد امیدوار (تحریکِ انصاف) محمد نعیم، قومی وطن پارٹی کے جاوید اقبال، پیپلزپارٹی کے سید اکبر خان، جماعت اسلامی کے محمد ارشاد اور جے یو آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 184130 ہے، جن میں مرد 99335 اور 84795 خواتین ووٹر شامل ہیں جن کے لئے 114 پولنگ سٹیشن اور 407 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ 2018ء کے انتخابات میں اس حلقے سے تحریکِ انصاف کے محمود خان نے 25697 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر اے این پی کے محمد ایو ب خان نے11509 ووٹ اور جے یو آئی کے ڈاکٹر امجد علی نے 6145 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں تحریکِ انصاف کے محمود خان نے 11071 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر اے این پی کے محمد ایوب خان نے 8038 اور تیسے نمبر پر ن لیگ کے دوست محمد خان نے 6480 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2008ء کے انتخابات میں اے این پی کے محمد ایوب خان نے 6999 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے محمد انور زمان نے 4574 اور تیسرے نمبر پر جے یو آئی کے قاری محمود نے 3341 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2002ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے ایم ایم اے کے قاری محمود نے 16635 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر پی کیو پی کے کرنل (ر) عبدالغفار نے6299 اور تیسرے نمبر پر اے این پی کے محمد ایوب خان نے 3055 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقہ میں تمام علاقے تحصیلِ مٹہ کے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں