Swat

سوات پولیس کی کارروائی، موٹر کار/ موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے موٹر کار/ موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، گاڑیوں کے مختلف پارٹس اور نمبر پلیٹ اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مورخہ 03 فروری 2024ء کو مدعی روح اللہ ولد عبد الروف سکنہ چیدم چکیسر ضلع شانگلہ نے تھانہ سیدو شریف میں اپنی گاڑی ازقسم جیپ پراڈو RZ کی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی۔پولیس کی ایک سپیشل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر سپیشل پولیس ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم خان ولد سلطان محمد سکنہ امانکوٹ کے گیراج سے چوری شدہ جیپ اور ایک سوزوکی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیشملزم عاصم خان نے دیگر شریکِ جرم ملزمان جو کہ ایک کار لفٹر گینگ ہے، کا انکشاف کیا۔ ملزم عاصم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور مزیدمالِ مسرقہ برآمدکیا گیا۔مرکزی ملزم انعام اللہ ولد شیرین زادہ سکنہ چکیسر ضلع شانگلہ گینگ کا ماسٹر مائنڈہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں