Swat

سوات، تحریک انصاف نے ایک بار پھر میدان مار لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف نے 2018ء کے بعد 2024ء میں بھی کلین سویپ کیا۔ قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر تحریک انصاف(آزاد) کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 2 پر ڈاکٹر امجد علی نے 88938 جبکہ ان کے مد قابل انجینئر امیر مقام نے 37764 ووٹ حاصل کیا۔ اس طرح این اے 3 پر سلیم الرحمان نے 81411 ووٹ حاصل کیا جبکہ مخالف پی ایم ایل این کے واجد علی خان نے 27861 ووٹ لیا۔این اے 4 سوات تین پر سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے 88009 ووٹ حاصل کیا، ان کے مد قابل سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے 16813 ووٹ حاصل کیا۔ اس طرح پی کے تین سوات ایک پر شرافت علی نے 25170 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مخالف پی ایم ایل این کے جہانگیر خان نے 11774 ووٹ لیا۔ پی کے 4 سوات پر علی شاہ خان نے 30022 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، مخالف پی ایم ایل این کے سردار خان نے 12514 ووٹ لیا۔ پی کے 5 سوات پر اختر خان ایڈوکیٹ 24055 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مخالف جے یو آئی کے ثناء اللہ خان نے 15462، ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے 14804ووٹ لیا۔ پی کے 6 سوات پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے 25330 اور مخالف پی ٹی آئی پارلمنٹیرین کے افتخار احمد نے 19422 ووٹ لیا۔ پی کے 7 سوات پر ڈاکٹر امجد علی 25129 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، مخالف پی ٹی آئی کے پارلمنٹیرین کے حبیب علی شاہ نے 13917ووٹ لیا۔ پی کے 8 سوات پر حمید الرحمان 33152 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مخالف ن لیگ کے جلات خان نے 15007ووٹ لیا۔ پی کے 9 سوات پر سلطانی روم نے 28525 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف پی ٹی آئی پارلمنٹیرین کے سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان نے 6913ووٹ لیا۔ پی کے 10 سوات پر نعیم خان نے 21681ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف امیدوار سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے 10537ووٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں