Swat

سوات، زبیر توروالی نے آئی اے رحمان ریسرچ ایوارڈ جیت لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) محقق، لکھاری اور سماجی و انسانی حقوق کے کارکن بحرین سے تعلق رکھنے والے زبیرتوروالی نے اس سال ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چوتھا آئی اے رحمان ریسرچ ایوارڈ جیت لیا۔ ماس ایوارڈ کا فیصلہ پاکستان کے بڑے دانشوروں اور کارکنوں کی ایک کمیٹی نے کیا۔ زبیرتوروالی نے سیکڑوں امیدواروں میں یہ ایوارڈ جیت کر پورے شمالی پاکستان اور سوات کے لیے اعزاز حاصل کیا۔ زبیرتوروالی اس ایوارڈ کے تحت شمالی پاکستان کی قومتیوں کی ثقافتوں اور زبانوں پر بیرونی اور اندرونی نوآبادیت کے اثرات پر تحقیق کریں گے اور انکی یہ تحقیق ہیومن رائٹس کمیشن مقالے کی صورت میں چھاپے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں