(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا دو روزہ سلسلہ شروع ہوگیا جس کے ساتھ ہی ملک بھر سے سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی۔ اتوار کو میدانی علاقوں میں بارش، ملم جبہ، کالام، گبین جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج پیر کو بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈی سی سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کردئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاح برف باری کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاحتی مقامات پر موجودہ صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیاح ملم جبہ،کالام،گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال ضرور کریں۔
Swat
