Swat

زرعی یونیورسٹی سوات، سپرنگ سمسٹر سکالر شپ کے تحت داخلوں کی تاریخ میں توسیع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات نے بی ایس سی ایگریکلچر (ہانر) اور بی ایس (کلائمٹ چینج) سپرنگ سمسٹر 2024ء سکالر شپ کے تحت داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ سکالر شپ کے تحت سندھ، پنجاب، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے پانچ پانچ اور ملاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژن اور ضم شدہ اضلاع (فاٹا) کے ہر ضلع کے لئے دو دو سیٹیں مختص ہیں۔ ملک میں عام انتخابات کے باعث تعطیلات کی وجہ سے داخلوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق زرعی یونیورسٹی سوات نے بی ایس سی ایگریکلچر (ہانر) اور بی ایس (کلائمٹ چینج) میں داخلے لینے والے طلبہ کی سہولت کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اب 29 فروری 2024ء تک طلبہ اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں