(باخبر سوات ڈاٹ کام) امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن اور عمائدین کالام کا الیکشن فنڈزمیں خورد برد کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ، این اے 2 کے بالائی علاقوں کے 90 فیصد مکین نقلِ مکانی کر چکے ہیں۔ کامیاب امیدواروں نے 80 ہزار سے زائد اور دیگر امیدواروں نے ہزاروں ووٹ کہاں سے حاصل کیا۔ انتخابات کے دن خواتین استانیوں کو کوئی سہولیات نہیں دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر اور حکومت فوری طور پر الیکشن کمیشنربارے تحقیقات کا حکم دیں۔ ورنہ ایک ہفتہ بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ کالام سڑک اور 13 پلوں پر فوری کام شروع کیا جائے۔ اَپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا پرانا نام کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بحال کیا جائے۔ دفتر سیدو شریف سے کالا م منتقل کیا جائے۔ بالائی علاقوں کے سکولوں اور ہسپتالوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین رحمت دین صدیقی، ضلعی صدر ملک غلام علی، سابق ناظم ملک حسن زیب، گاؤری سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر لیاقت علی خان، ملک فاروق، ملک نواب، ملک زادہ، ملک افضل اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
