Swat

سوات، سی آئی پی اور ڈبلیو ڈبیلو ڈی او کا ضلعی کنونشن کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کولیشن فار انکلوسیو پاکستان (سی آئی پی) اور وومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈبلیو ڈبلیو ڈی او) نے خواتین کی سماجی، سیاسی اور انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے سوات میں ضلعی کنونشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد خواتین کے سماجی، سیاسی اور انتخابی حقوق کو بڑھاوا دینا تھا۔ کنونشن، جس کی سربراہی پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر نور اللہ خان نے کی، کا آغاز ڈبلیو ڈبلیو ڈی اُو اور سی آئی پی کے تعارف کے ساتھ ہوا۔ وومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈبلیو ڈبلیو ڈی او) پسماندہ خواتین کے حقوق کی حمایت کے لیے وقف ہے، جب کہ کولیشن فار انکلوسیو پاکستان (سی آئی پی) مختلف سول سوسائٹی تنظیموں پر مشتمل ہے، جو خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق کی وکالت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پراجیکٹ کوآرڈی نیٹرنے کہا کہ کنونشن کا بنیادی مقصد خواتین کی سماجی، انتخابی اور سیاسی شرکت کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں