(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِ صدارت ضلعی پرائس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر حلیم زئی، ڈی ایف سی سوات شہاب الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی شکیل احمد خان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور مختلف کاروباری تنظیموں کے صدور و نمائندگان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا اور رمضان المبارک میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
