Swat

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا ملم جبہ کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق شدید سرد موسم اور برف میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور سیاحوں کو دی جانے والی پولیس خدمات اور سروسز کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے سفید پوش ہل ٹاپ ملم جبہ میں سیر وتفریح کی غرض سے آئے ہوئے سیاحوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور سوات پولیس کی کارکردگی اور انہیں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ سیاحوں نے اہلِ سوات کو مہمان نواز قرار دیا اور سوات پولیس کے سیاحوں کے ساتھ احسن سلوک اور بہترین رویے کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں