Swat

مقتول عبید خان کے کیس میں ہم پر دباو ڈالا جا رہا ہے، فریدون خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مقتول عبید خان آف بنڑ مینگورہ کے قاتلوں کو سزاسے بچانے اور صلح کرنے میں دباو ڈالنے کے لئے ڈرامے رچائے جارہے ہیں۔ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں سے گریز کیا جائے۔ پختون روایات میں کسی دشمنی میں خواتین کے ذریعے بدلہ نہیں لیا جاتا۔ اس بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ خاتون کو زخمی کرنے میں ہمارے خاندان کا کوئی فرد ملوث نہیں بلکہ یہ اقدام کیس کی نوعیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقتول کے ماموں اور سابق ناظم فریدون خان، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان، پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، سیاسی و سماجی رہنما زاہد خان عرف باز خان نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول عبید خان کو 23 جنوری 2023ء کو تھانہ بنڑ کے اندر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں