Swat

سوات، مارچ میں بارش و برف باری سے جاتی سردی لوٹ آئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مارچ کے مہینے میں سوات میں بارش و برف باری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ بدھ کو مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں صبح سے بارش، ملم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام تک جاری رہا۔ بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے اور جیکٹ پہننا شروع کردئیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں