Swat

سوات، مرمتی کام کی وجہ سے بجلی معطل رہے گی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کے گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 18 سے 28 مارچ 2024ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو سوات سرکل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/ سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66 کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33 کے وی تھا کوٹ اور 33 کے وی پٹن سے بجلی کی فراہمی18 سے 28 مارچ 2024ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہربارہ بجے تک بند رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔