(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سٹی میئر شاہد علی خان کی عوامی شکایات پر سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں شرح سے زائد پارکنگ فیس وصولی پر ایکشن، سٹی میئر شاہد علی خان نے خود جا کر ٹھیکیدار کے اہلکاروں کو زائد وصولی پر سیدو شریف پولیس کے حوالے کر دیا اور ٹھیکیدار سے تحریری ضمانت لے لی۔ اس سے قبل پارکنگ رسید میں جو فیس مقرر تھی، اس سے زائد وصولی جاری تھی جبکہ رسید میں یہ بھی واضح تھا کہ پارکنگ عملہ گاڑی چوری، بیٹری چوری وغیرہ کا ذمہ دار نہیں ہوگا جس پر سٹی میئر شاہد علی خان نے ٹھیکیدار سے نیا تحریری معاہدہ لیا جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ پارکنگ عملہ گاڑیوں کی نگرانی کرے گا اور وہ گاڑی چوری، بیٹری چوری کے ذمہ دار ہونگے۔
Swat
