(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شنگردار میں تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار دو افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں سعد خان اور نعیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔ محمد ریاض ولد ملنگ، رشید ولد افضل، فرمان ولد امین، یاسین ولد ریاض، فیصل ولد گل فراز، حسنین ولد سردار ساکنان بلوگرام زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
