Swat

سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال، سوسائٹی آف سرجنز سوات کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوسائٹی آف سرجنز سوات کا اجلاس سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ صحت سہولت پروگرام کی بحالی کو خوش آئند ہونے کے ساتھ ساتھ اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مختلف عملیات(آپریشن) کے لئے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے مقرر کردہ رقوم انتہائی کم ہونے کی وجہ سے اس پیکیج میں مریضوں کا علاج مقرر کردہ معیار کے مطابق کرنا ناممکن ہے، جو کہ غیر معیاری ادویات اور جراحی کے دھاگوں کے استعمال کا موجب بن رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ بشمول ڈاکٹروں کی اجرت بھی وقت پر ادا نہیں کی جاتی جبکہ اس سلسلے میں مختلف قسم کی پیچیدگیاں پیدا کرکے غیر ضروری تاخیر سے کام لیا جاتاہے۔ اس مد میں پہلے بھی انشورنس کمپنی اور حکومت کو مذاکرات کے ذریعے اور تحریری طور پر یاد دہانی کرائی جاچکی ہے۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مقتدر حلقے مزدور طبقہ کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے جلد عملی اقدامات کرے گی، تاکہ صحت سہولت پروگرام بغیر کسی تعطل کے ہموار طریقہ سے جاری رہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔