(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ قندیل میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے راہگیر عبداللہ کو ٹکر مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ بریکوٹ کے علاقہ شاہی نگر میں سوزکی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار حمزہ خان اور اکبر علی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Swat
