Swat

عید الفطر، ڈی سی سوات کا سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد میں آمد پر انتظامات کا جائزہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد میں آمد پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم فضاگٹ کے مقام پرملبہ ہٹاکر روڈ سے گڑھے ختم کرنے اور سڑک کو آمد و رفت کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِ صدارت عیدالفطر کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو اجس میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس کمپنی، زیڈ کے بی کے پراجیکٹ مینیجر (پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والا ٹھیکیدار)، پی ایم سی ایس سی کے رہائشی انجینئر (ڈیزائن و نگرانی کنسلٹنٹس)اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات سے قبل سڑک کی بحالی میں تیزی لائیں، تاکہ عوام الناس کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں