Swat

ڈی پی او آفس میں اجلاس، امان و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس میں عید الفطر کے حوالے سے تمام سینئر رینک آفیسرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان اور ایس پی سپیشل برانچ سمیت سرکلز ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے مجموعی امن و امان اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او سوات نے عید الفطر کیلئے سوات پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہم اورحساس مقامات، عید گاہوں، مساجد، تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے سپر وائزری آفیسرز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم وحساس مقامات، ٹورسٹ سپاٹس کیساتھ ساتھ سوات کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو بروقت مدد فرہم کرنے اور ٹریفک سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔