Swat

عمران خان کل بھی میرا لیڈر تھا، آج بھی ہے، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی پی کے چیئرمین محمود خان نے کہا ہے کہ سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، جب تک سودی نظام کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، تب تک قومی ترقی کا تصور ناممکن ہے۔ الیکشن میں مینڈیٹ چوری کرنے کی وجہ سے ملک میں ابتری کی صورتحال ہے۔ حکومت سازی اور سیاسی استحکام کے لیے جس نے الیکشن میں مینڈیٹ حاصل کیا ہے، اسے اس کا حق دیا جائے۔ الیکشن میں مینڈیٹ چوری کرنے کے نتیجے میں بننے والی حکومت آٹھ مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ عمران خان کل بھی میرا لیڈر تھا اور آج بھی میرا لیڈر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات بار کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب کابینہ ائین کی پاسداری اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ و کلا کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے آنے والوں کی بھی مدد کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔