Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی عیدانتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے عیدالفطرکے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈ نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو عیدالفطرکے حوالے سے اپنے اپنے ضلع میں امن و امان، دفعہ 144 کے نفاذ، مساجد اور عیدگاہوں میں سیکورٹی کی تعیناتی، صفائی کی صورتحال، ٹریفک پلان اور سیاحتی مقامات کی صفائی وغیرہ سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، دریاؤں میں نہانے پر دفع 144 کا نفاذ یقینی بنائیں۔ کمشنر ملاکنڈنے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔ عید الفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائی جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بازاروں، پارکس، ہسپتالوں اور دیگر مقامات میں صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔