(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت پانچ سو روپے ہوگئی۔ رمضان سے قبل ایک کلو ٹماٹر کی قیمت80 روپے تھی اور رمضان میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت دو سو پچاس روپے تک پہنچ گئی تھی۔ عید کے پہلے روز ٹماٹر کی قیمت تین سو، دوسرے روز چار سو اور تیسرے روز فی کلو ٹماٹر کی قیمت بلند سطح پانچ سو روپے ہوگئی۔
Swat
