(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں چار روز سے جاری بارش و برف باری کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کافی نقصان ہوا ہے۔ سوات میں چھوتے روز بھی بارش اور کالام و دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ دریائے سوات میں او نچے درجے کا سیلاب ہے۔ کالام روڈ پہاڑی تودے گرنے سے دوبارہ بند ہوگئی۔ مٹہ کے علاقہ شوخدڑہ میں سید افضل کے مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ مٹہ کے علاقہ ڈوغلگے میں پہاڑی تودہ گرنے سے مسجد شہید ہوگئی۔ کئی علاقوں کا طغیانی آنے سے ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ انتظامیہ نے شدید بارشیں اور سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر سوات کے تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کردئیے۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں کی دریائے سوات میں قریب جانے اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی لگادی گئی۔
Swat
