Swat

سوات، دریا اور مقامی خوڑ میں نہانے اور تیراکی پر پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے دریائے سوات اور مقامی خوڑ میں نہا نے اور تیراکی پر دفعہ 144 کے تحت تیس دن کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے۔ نیز لوگوں کو دریاسوات/ مقامی خوڑ کے کنارے سے 10 میٹر کے فاصلے پر دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں برف کے پگھلنے سے دریائے سوات اور مقامی خوڑ کے پانی کے بہاؤمیں اضا فہ ہوا ہے۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے دریائے سوات میں نہانے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔