Swat

سوات، روٹی کی قیمت میں کمی کا مراسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے روٹی کی قیمت میں کمی کا مراسلہ جاری کردیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات نے روٹی کی قیمت میں کمی کا مراسلہ جاری کردیا۔ جاری شدہ اعلامیے کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ 200 گرام وزن روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں روٹی کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہوگا۔ مراسلے میں ضلع سوات کے نانبائی حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جاری شدہ نرخ نامہ عام عوام کے آسانی کیلئے مع شکایات نمبر 09469240336 اور 09469240341اپنی دکانوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔