(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں تیسرے روز بارش سے مختلف علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں۔ کالام روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے کالام روڈ پھر بند ہوگئی۔ آسمانی موڑ تحصیل خوازہ خیلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے شانگلہ روڈ بند ہوگئی۔ مرغزار روڈ پر بھی تودہ گرنے سے روڈ بند ہوگئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بند سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار سے بارش رکنے کا امکان ہے۔
Swat
