Swat

سوات، غیر رجسٹرد موٹر سائیکلوں و دیگر غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائی جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ٹریفک پولیس سوات کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت ہزاروں افراد پر جرمانے عائد کئے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس سوات نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی ہیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 300، غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل چلانے پر 120 اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 175 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اُتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔