(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیرِ صدارت ای پی آئی کی ماہانہ ٹاسک فورس اورہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ اُو سوات، ای پی آئی کوآرڈی نیٹر سوات، این سٹاپ آفیسرز، ڈویژنل آفیسر ای پی آئی ڈبلیو ایچ اُو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر انور جمال نے ڈپٹی کمشنر کو ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کوریج اور بیماریوں کی روک تھام اور ان کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کئے گئے جملہ اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ای پی آئی پروگرام کی پیش رفت اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی بحث کی گئی، جبکہ رواں ہفتے 24 اپریل تا 30 اپریل 2024ء حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات اور مجوزہ پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
