(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تھانہ کوکارئی، ضلع سوات اور ضلع بونیر کی باؤنڈری پر قائم کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا سرپرائز وِزٹ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ شدید بارش اور سرد موسم میں الرٹ رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش دی۔ انہیں توصیفی اسناد سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔ سرپرائز وِزٹ کے دوران انہوں نے تھانے میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا۔ محرر سٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کے ساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آئیں۔
Swat
