Swat

قائم مقام ڈی سی سوات کی زیرِ صدارت جنازگاہ مینگورہ بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت جنازگاہ مینگورہ میں تعمیراتی کام کے حوالے سے اجلاس ان کے دفترمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد اللطیف، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سوات ون 1 فرمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر کو جنازگاہ میں اب تک کے تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے کہا کہ جناز گاہ مینگورہ پر تعمیراتی کام کے آغاز کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔