Swat

آر پی اُو کی جانب سے کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے گذشتہ ماہ اپریل میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ اس ضمن میں ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاوہ سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ اور دیگر اہم کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن میں تقریباً 58 سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 1669افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اپریل کے مہینے میں ملاکنڈ ریجن پولیس نے تقریباً 7 ملین مالیت کے مختلف کیسوں میں مالِ مسروقہ کی برآمدگی کی ہے۔ ناکہ بندیوں، پولیس آپریشنوں اور مذکورہ دیگر کارروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔