Swat

عام مارکیٹ میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 19 سو روپے تک گرگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا میں آٹے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بیس کلو آٹے کاتھیلا مزید سو روپے کم ہوگیا۔ اب عام مارکیٹ میں بیس کلو تھیلے کی قیمت 19 سو روپے ہوگئی۔ نگران حکومت میں باہر ممالک سے وافر مقدار میں گندم درآمد کرنے اور امسال ملک میں گندم کی پیدوار بہتر ہونے کی وجہ سے گندم فروخت کرنے والے تو موجو د ہے، لیکن خریدنے والے نہیں، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اس سال بیس کلو آٹے کی سب سے زیادہ قیمت33 سو روپے تھی جو کم ہوکر 19 سو روپے ہوگئی۔ آٹا ڈیلروں کا کہنا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔