Swat

ڈی پی او سوات آفس، کرائم اور اَن ٹریس مقدمات بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں کرائم اور اَن ٹریس مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس افسران کی کارکردگی، زیرِ تفتیش مقدمات اور آن ٹریس مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے تمام پولیس آفیسرز کو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان، اشتہاریوں، منشیات فروشوں، ٹمبرا ور لینڈ مافیا، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر لوگوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ ساتھ زیر تفتیش انکوائیریز کو جلد از جلد شفاف طریقے سے مکمل کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرنے اور سنگین نوعیت کے ملزمان کو فول پروف سیکورٹی میں عدالتوں میں پیش کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔