Swat

سوات،جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وادئی سوات میں گذشتہ کئی ہفتوں سے مختلف علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ درختوں کی کٹائی کے خلاف سول سوسائٹی نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سوات ایک حسین وادی ہے جس کا حسن یہاں کے جنگلات کی وجہ سے ہے، لیکن کچھ ہفتوں سے سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سوات کا حسن تباہ ہورہا ہے۔ سوات میں درختوں کی کٹائی کسی بھی صورت قبول نہیں۔ اگر درختوں کی کٹائی کا سلسلہ ختم نہ ہوا، تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔