(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کا حصول خواتین کے لئے اذیت بن گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں خواتین بچوں سمیت دھوپ میں کھڑی رہتی ہیں۔ سخت گرمی میں ان سینٹروں میں خواتین کے لئے پینے کے پانی کا انتظام بھی نہیں۔ کبل میں عملہ کی کمی کی وجہ سے صبح سے شام تک سیکڑوں خواتین کبل فٹ بال گراؤنڈ میں کھڑی رہتی ہیں۔تحصیل چارباغ کی خواتین کے لئے سینٹر خوازہ خیلہ میں بنا یا گیا ہے۔ سینٹر میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ کرایے اور کھانے کی مد میں ان کی رقم خرچ ہوجاتی ہے۔ اس لئے چارباغ تحصیل کی خواتین کا سینٹر چارباغ میں بنا یا جائے۔
Swat
