(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے گذشتہ روز پولیس سٹیشن مٹہ کی حدود درشخیلہ میں دورانِ چھاپا زنی بدنامِ زمانہ منشیات فروش و ڈکیت گروپ کا مرکزی سرغنہ ملزم محبوب کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمین خان کی عیادت کیلئے سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Swat
