(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے اجلاس اُن کے آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری افسران کے علاوہ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کو چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے مل کر چائلڈ لیبر، چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں تمام سٹیک ہولڈروں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائیگی جو تمام محکموں سے مشاورت کے بعد سٹریٹ بچوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کریگی۔ بعد میں کمیٹی بچوں کی بہتری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔
Swat
