(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کے مطابق علاقہ تختہ بند میں جوتوں کی فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اُٹھی، جس سے فیکٹری کا ایک حصہ مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو کے اہلکاروں نے فائر فائٹرز کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا۔
Swat
