Swat

سوات،اربوں روپے کے جاری اہم منصوبوں پر کام روک دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جاری 18 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کے 15 اہم منصوبوں پر کام روک دیا گیا اور انھیں ختم کردیا گیا۔ ان منصوبوں میں سیاحت کے دو ارب روپے اور سیف سٹی سوات پراجیکٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کو تحریک انصاف کی سابق حکومت نے منظور کیا تھا اور ان پر کام شروع کیا تھا۔ بند ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں نمبر/PDWP /31-10-2022 زرعی کمپلیکس کی تعمیری لاگت 69 کروڑ روپے، /PDWP /05-08-2022 سو مساجد کی تعمیر و مرمت،لاگت ایک ارب روپے، (A) /PDWP /30-10-2022 کئی منزلہ عمارت کی تعمیر برائے دفاتر ڈسٹرکٹ محکمے، لاگت3ارب41 کروڑ روپے،/ PDWP،کئی منزلہ رہائشی عمارت برائے ڈسٹرکٹ محکمے، لاگت1 ارب50 کروڑ روپے، (A) /PDWP /31-10-2022، معذور افراد کی بحالی کا ادارہ، وارڈز، جیم، پرائیویٹ وارڈز،فیزیکل تھراپی سینٹربرائے فالج، اسٹروک، ہیڈ اینجری برائے عوام ملاکنڈ ڈویژن، (A) /PDWP /28-09-2022 تعمیر خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ سائنس، لاگت 4 ارب10 کروڑ روپے، /PDWP /01-12-2022 تعمیر گورنمنٹ آف مینجمنٹ سائنس انسٹیٹیوٹ، لاگت44 کروڑ روپے،PDWP /25-03-2022 سیف سٹی پراجیکٹ سوات، لاگت 47 کروڑ روپے،(A) /PDWP /29-12-2015 خریداری زمین برائے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ، لاگت 10کروڑ روپے، (A) /PDWP /01-12-2022 تعمیر وینئی، گٹ روڈ، لاگت 1 ارب42 کروڑ روپے،(B) / PDWP تعمیر روڈ وینئی تا بیاکن، لاگت29 کروڑ روپے،(A) /DDWP /04-03-2021 ترقیاتی کام مہو ڈنڈ کالام، لاگت10 کروڑ روپے،(A) /PDWP /07-09-2022مختلف سیاحتی منصوبے بذریعہ اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لاگت1 ارب91 کروڑ روپے،(A) /PDWP /04-01-2021تعمیر دفتر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، لاگت20 کروڑ روپے اور(B) / PDWP خریداریِ زمین برائے واسا سوات، لاگت1 ارب50 کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔ سوات میں پچھلے انتخابات میں تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا تھا۔ تمام8 صوبائی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی موجودگی میں ان منصوبوں کو ختم کیا گیا۔ان منصوبوں میں اَپر سوات ٹورازم اتھارٹی کے دو ارب روپے کا فنڈ ختم ہونے سے اس ادارہ کے غیر فعال ہونے کا خدشہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔