Swat

سوات اولسی پاسون کی جانب سے احتجاج دھرنے میں بدل گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اولسی پاسون کی جانب سے سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف کبل چوک میں احتجاج کیا جو بعد میں دھرنے میں بدل گیا۔ اولسی پاسون کے ارکان اور علاقہ کے عوام نے کبل چوک میں بیٹھ کر دھرنا دیا جس کی وجہ سے کبل، پشاور، اسلام آباد، کبل،مٹہ، کالام اور کبل شاہ ڈھیرئی، توتانو بانڈی کی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوگئیں اور ان سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ووڈ لاٹ قانون کے تحت سوات کے جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے اور ضلع سوات کے تمام علاقوں کے جنگلات میں بے دریغ کٹائی جاری ہے، جس کی وجہ سے ایک جانب سوات کا قدرتی حسن ختم ہو رہا ہے اور دوسری جانب سوات میں بدترین کلائمٹ چینج کی نذر ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوات میں فوری طور پر جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحصیل کبل میں سولہ سے بیس گھنٹے ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی بھی نہیں ملتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بعد میں انتظامیہ اور پیسکو اہلکاروں سے مذکرات کے بعد احتجاج کرنے والوں نے دھرنا ختم کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔