Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری اور گوڈ گورننس فریم ورک میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہااور انتظامی آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ یقینی بنانے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے ضلع میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کی سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ کمشنر ملاکنڈ نے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کواحکامات جاری کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔