Swat

سوات، جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ پھر شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ جمعرات کو منگلور کے علاقہ بنجوٹ کی پہاڑی پر آگ لگی جس کے نتیجے میں سیکڑوں پودے جل گئے۔ ریسکیو کے مطابق بعد میں ان کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او سے رابطہ کیا گیا اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی، تو انہوں نے بتایا کہ گرمی میں اضافے کی وجہ سے بھی آگ لگتی ہے۔ اگر کوئی پہاڑی میں آگ جلا دے اور اس کو درست طریقے سے نہ بجھائے، تو اس سے بھی آگ لگ سکتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔