(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہ مدین میں ملوث افراد کے خلاف حکومتی سطح پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے گذشتہ رات ملوث افراد کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا۔ مدین سانحہ کی ایف آئی آر ایس ایچ او مدین اسلام الحق کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں 49 معلوم اور 2 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک خصوصی ٹیم ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی پہچان کر رہی ہے۔ شناخت کے بعد خصوصی ٹیم ان ملزمان کو گرفتار بھی کرتی ہے۔
Swat
