Swat

منشیات اور سمگلنگ کے خلا ف عالمی دن کے موقع پر زرعی یونیورسٹی سوات میں سیمینار کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلا ف عالمی دن کے موقع پر زرعی یونیورسٹی سوات میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوات کے ای ٹی اونثارخان نے کی جنہوں نے منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر داؤد جان، عملے کے اراکین اور طلبہ سمیت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام بھی شریک ہوئے۔ شرکا نے اس موقع پر آگاہی واک بھی کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ٹی او نثار خان نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کاعالمی دن منانے کا مقصد معاشرے کے لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کو اجاگر کرنا اور آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد منشیات استعمال کررہے ہیں جن میں کم عمر بچوں سے لے کر 65 سال کے بزرگ افراد بھی شامل ہیں،دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں