Swat

بریکوٹ کڑاکڑ،لکڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کا ٹرک الٹ گیا، 8زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کڑاکڑ میں لکڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کا ٹرک الٹنے سے ٹرک میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر جنگلات کی جانب سے لکڑیوں کی نقل و حمل پر پابندی کے باوجود سوات سے روزانہ درجنوں کی تعداد میں ٹرکوں میں کروڑوں روپے کے دیار کے درختوں کی سمگلنگ جاری ہے جس میں محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔ پابندی کے باوجود بھی منگل کو ایک ٹرک میں کڑاکڑ کے راستے ضلع بونیر کی جانب ایک ٹرک میں لکڑیوں کی سملنگ ہورہی تھی کہ پہاڑی علاقہ میں ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار برکت علی ولد تاج ملوک سکنہ مینگورہ، بخت نواب، فیض محمد خان،عمر زادہ پسران تور خان، ایاز ولد تاج محمد خان، روزی رحمن ولد مومن، گوگل شیر ولد اشاڑے ساکنان منگلور زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں