(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیلِ مٹہ کے علاقہ بریم تا وینئی سڑک کی انتہائی خراب صورتحال پر اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مینگورہ مٹہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس روڈ کا ٹھیکہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور میں دیا گیا تھا جس پر ٹھیکیدار نے روڑہ ڈالا ہے، لیکن فنڈز کی واپسی کی وجہ سے اب ٹھیکیدار نے روڈ پر کام بندکیا ہے۔ اس وجہ سے روڈ پر دھول کی وجہ سے اہلِ علاقہ بیمار ہورہے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد روڈ پر تارکول ڈالنے کا کام مکمل کیا جائے۔
Swat
